ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہریت تنازعہ: پرینکا کا بی جے پی پر جوابی حملہ: دنیا جانتی ہے کہ راہل گاندھی ہندوستانی ہیں، ایسی آخر کبھی نہیں سنی

شہریت تنازعہ: پرینکا کا بی جے پی پر جوابی حملہ: دنیا جانتی ہے کہ راہل گاندھی ہندوستانی ہیں، ایسی آخر کبھی نہیں سنی

Tue, 30 Apr 2019 21:13:14    S.O. News Service

نئی دہلی،30 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کی شہریت کے تنازعہ پر اپنی رائے دی ہے۔بی جے پی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کراہل گاندھی ہندوستانی ہیں۔ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایسی بکواس پہلے کبھی نہیں سنی۔بتا دیں کانگریس صدر راہل گاندھی کی شہریت کے معاملے میں ملی شکایت کی بنیاد پر مرکزی وزارت داخلہ نے انہیں نوٹس جاری کر ایک ہفتے کے اندر اس پر ان کی رائے پوچھی ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک خط میں کہا کہ اس بھاجپا ایم پی سبرامنیم سوامی کی جانب سے عرضی ملی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی برطانیہ میں 2003 میں رجسٹرڈ کمپنی بیکپس لمیٹڈ کے ڈائریکٹرس میں شامل تھے۔وزارت داخلہ کی طرف نوٹس جاری کئے جانے کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ راہل پیدائشی ہندوستانی شہری ہیں، لیکن بکواس باتوں کے ذریعے بے روزگاری اور زراعت بحران جیسے اصل مسائل سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Share: